پاکستان مخالف اشتہاری مہم سے کوئی تعلق نہیں برطانوی ہائی کمشنر

بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو


ویب ڈیسک November 15, 2017
بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا، برطانوی ہائی کمشنر تھامسن ڈریو۔ فوٹو : فائل

برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کا کہنا ہے کہ لندن میں پاکستان مخالف اشتہاری مہم سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ پاکستان کی سالمیت اور جغرافیائی سلامتی کا مکمل احترام کرتا ہے، لندن میں بلوچستان کے بارے میں اشتہاری مہم پر پاکستان کے تاثرات کو بخوبی سمجھتے ہیں تاہم برطانوی حکومت کا ان بینرز کی تشہیر سے کوئی تعلق نہیں، بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ رہے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لندن میں پاکستان مخالف مہم پر برطانوی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

واضح رہے کہ چند روز قبل دفتر خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو طلب کرکے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے پرشدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی طلبی کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |