حسن اورحسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کامعاملہ آئندہ سماعت تک موخر

حوسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، احتساب عدالت


ویب ڈیسک November 15, 2017
دونوں ملزمان عدالتی مفرور ہیں، احتساب عدالت۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ آئندہ سماعت تک موخر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی جس میں نیب نے تعمیلی رپورٹ اور ایس ای سی پی نے مزید دستاویزات بھی عدالت میں جمع کرادیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حسن،حسین کے اثاثے قرق کرنے کا حکم

عدالت میں سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم کے دونوں بیٹے آج بھی پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کہا کہ دونوں ملزمان عدالتی مفرور ہیں تاہم عدالت نے نواز شریف کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ اگلی سماعت تک موخر کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز اورمریم حاضری سے مستثنیٰ

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے اثاثے قرق کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں