مسلم لیگ ن کے کئی ارکان نوازشریف سے الگ ہورہے ہیں عمران خان
ممکن ہے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے،عمران خان
ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے اکثر ارکان نواز شریف کے ساتھ نہیں اور کئی ان سے الگ ہورہے ہیں۔
خان پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئےعمران خان نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ن لیگ کے نمبر ختم ہونے پر حکومت ختم ہوجائے گی اوریہ بھی ممکن ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرسکے، اگر ایسا ہوا تو حکومت جانے پر آئین 90 دن میں الیکشن کرانے کا کہتا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: آئندہ چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوگی، عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور ان کا خاندان کرپشن کے مقدمات سے بچنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے وہ جتنے ہتھکنڈے اپنائیں گےعوام کا ان کی کرپشن پر اتنا ہی یقین بڑھے گا۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے سربراہ نے خان پور کے میوزیم کا دورہ بھی کیا۔انہوں نے اس موقع پر یہ شکوہ بھی کیا کہ ماضی میں قیمتی نوادرات چوری ہوئے۔