طالبان نے مغوی وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کی نئی ویڈیو جاری کر دی

ویڈیو میں اجمل خان نے کہا کہ طالبان نے انکی بازیابی کے بدلے 3 طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیاجواتنا بڑا مطالبہ نہیں ہے۔


ویب ڈیسک March 07, 2013
ویڈیو پیغام میں اجمل خان نے پشتو بولتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ان کی بازیابی کے بدلے 3 طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جواتنا بڑا مطالبہ نہیں ہے۔ فوٹو: آئی این پی

KARACHI: طالبان نے پشاور کی اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کی نئی ویڈیو جاری کر دی جس میں انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کی بازیابی کے بدلے طالبان کے تین اراکین کو رہا کر دیا جائے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ویڈیو پیغام میں اجمل خان نے پشتو بولتے ہوئے کہا کہ طالبان نے ان کی بازیابی کے بدلے 3 طالبان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جواتنا بڑا مطالبہ نہیں ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں ہمدردانہ لہجے میں کہا کہ تعلیم کے میدان میں ان کی خدمات کے بدلے 2 یا 3 طالبان کی رہائی اتنا بڑا مطالبہ نہیں ہے۔

اجمل خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، گورنر خیبر پختونخوا اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ اب وہ بوڑھے اور دل کے مریض ہیں اس لیے ان کی بازیابی کے لیے کوششیں کی جائیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اجمل خان ایک کچی دیوار کے سامنے کھڑے ہیں، انہوں نے چادر اوڑھی ہوئی ہے اور سر پر چترالی پٹی کی بنی ہوئی ٹوپی پہنے ہوئے ہیں۔

اجمل خان اور ان کے ڈرائیور کو اکتوبر 2010 میں اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے یونیورسٹی جا رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں