یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد ہلاک

ملک کے وزیر اعظم نے انسانی جانوں کے ضیاع پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک November 16, 2017
ملک کے وزیر اعظم نے انسانی جانوں کے ضیاع پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے . فوٹو : فائل

یونان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 15 افراد ہلاک جب کہ ہزاروں بے گھر ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونان کے مختلف علاقے غیر متوقع شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کی زد میں ہیں، ماہرین نے اس سیلاب کو گزشتہ 20 برسوں کا شدید ترین سیلاب قرار دیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کئی علاقوں میں نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوگیا ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہیں جب کہ کاروباری اور صنعتی سرگرمیاں معطل ہوچکی ہیں۔

یونان کے سرکاری حکام نے بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 15 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ ملک کے وزیر اعظم نے انسانی جانوں کے ضیاع پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں