چینی سرمایہ کاری میں جولائی تا اکتوبر221 فیصد اضافہ
رواں مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں 63 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی
سی پیک منصوبوں میں سرمایہ کاری کی وجہ سے چین پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔
رواں مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں 63 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں چینی سرمایہ کاری 221فیصد زائد رہی ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چین نے 19کروڑ 60لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، پاکستان میں رواں مالی سال اب تک ہونیوالی 83 کروڑ 68لاکھ ڈالر کی مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں چین کا حصہ 75فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
چین کے بعد امریکا کی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، 4ماہ کے دوران امریکی براہ راست سرمایہ کاری 37 کروڑ 38 لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں امریکی سرمایہ کاروں نے 5کروڑ 42لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، اس دوران پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری میں نمایاں کمی لانے والے ملکوں میں مصر، ہانگ کانگ اور لگسمبرگ شامل رہے، مصر کے سرمایہ کاروں نے 14کروڑ 38لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا، ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں نے 11کروڑ 36لاکھ ڈالر جبکہ لگسمبرگ کے سرمایہ کاروں نے 10کروڑ 23لاکھ ڈالر کا سرمایہ نکال لیا۔