کرپشن چھپانے کیلئے آئین عدلیہ اور جمہوریت کو داؤ پر لگادیا نواز شریف

حکمران کشکول لے کردربدرپھرتے ہیں،چندسکے مل جائیں تودوچارماہ کا بجٹ چل جاتاہے،خودمختاری داغ دارہوچکی، لاہورمیں خطاب

لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف الحمرا ہال میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ ماہ عزم کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو ایکسپریس

مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف نے کہاہے کہ آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھیل کھیلاجا رہاہے،عدلیہ کودائوپرلگادیاگیاہے کسی کوملک کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،حکمران بھیک مانگ کرملک چلارہے ہیں،ن لیگ اقتدار میں آکردہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرے گی نوجوانوں کو بیروزگاری سے نجات دلائیںگے۔

لاہورمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ65سال گزرنے کے باوجودپاکستان کے حالات نہیں بدلے ملک میںکرپشن عروج پرہے، 2012 کا پاکستان قائداعظم کے خواب سے دورہوچکاہے،لوڈشیڈنگ کے اندھیروں نے پوری قوم کے مستقبل کوتباہ وبربادکردیا،غربت بیروز گاری اورپسماندگی منہ چڑھارہی ہے پاکستان کی معیشت چلانے کیلیے حکمران کشکول لے کر دربدرکی ٹھوکریں کھاتے ہیں اورچندسکے مل جائیں تودوچار ماہ کابجٹ چل جاتاہے،ملکی خودمختاری داغ دار ہوچکی ہے دنیامیں کہیں بھی تباہی یادہشت گردی ہوتواس کے تانے بانے پاکستان سے جوڑ دیے جاتے ہیں،ہزاروں ہنر مند پاکستانی مستقبل سے مایوس ہوکربیرون ملک نقل مکانی کررہے ہیں،کارخانے بند ہورہے ہیں،ہر روز کرپشن کے نئے اسکینڈل میڈیاکی زینت بنتے ہیں،کرپشن کی دولت چھپانے اوربچانے کیلیے ملک کے آئین جمہوریت عدلیہ اورپارلیمنٹ سب کودائوپر لگایا جارہا ہے۔


انھوں نے کہاکہ پاکستان کواس حال میں پہنچانے کے ذمے دارہم خودہیں اس ملک میں آئین اورجمہوریت کے ساتھ جوکھیل کھیلاگیااس نے ہماری تباہی میں مرکزی کردار ادا کیا، ہم سے مشرقی پاکستان چھینااورباقی ماندہ پاکستان کی بنیادیں بھی کمزورہوئیں،ملک میں غیرجمہوری قوتوںکی جانب سے عوام کے حق حکمرانی پربالادستی قائم رکھنے کی خواہش نے ہمارے قومی اورجمہوری اداروں کو پھلنے پھولنے کاموقع نہیں دیا،ن لیگ کوقوم نے جب موقع دیا قائداعظم کے خواب کوشرمندہ تعبیرکرنے کیلیے اقدامات کیے موٹروے بنائے اور ملکی دفاع کوایٹمی دھماکے کے ذریعے ناقابل تسخیربنایا۔

ملک کے مستقبل سے کسی کوکھیلنے کی اجازت نہیں دیںگے ملک کی خود مختاری کی حفاظت کریں گے نوجوان کوبے روزگاری اورغربت سے نجات دلائیںگے ملک کوپہلی10بڑی معیشتوں میںکھڑا کریں گے، ہماری 65 فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے،ملک میں اقتصادی پالیسیاں بنائیں،ن لیگ اقتدارمیںآکرلوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے اقدامات کریںگے،دوسال میں لوڈشیڈنگ کامعاملہ حل کرنے کی کوشش کریںگے جولوگ کہہ رہے ہیں کہ90دن میں لوڈشیڈنگ ختم کریںگے وہ درست نہیںکہہ رہے۔

Recommended Stories

Load Next Story