
گزشتہ روز سی ٹی ڈی حکام نے پروڈکشن رجسٹر کے انچارج کلرک یاسر کو بھی گرفتار کرلیا ہے پروڈکشن رجسٹر میں قیدیوں کی عدالت میں پیشی کا ریکارڈ رکھا جاتا ہے اور جسے بھی اگلے روز عدالت میں پیش کیا جائے اس میں ایک روز پہلے یا جب عدالت سے حکم آئے تو اس وقت رجسٹر میں اندراج کیا جاتا ہے۔
یاسر پر الزام ہے کہ اس نے جیل مینول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رجسٹر کا انچارج ارشد نامی قیدی کو بنایا تھا ارشد منشیات اسمگلنگ کے کیس میں سزا یافتہ ہے اور سزا یافتہ قیدی کو اتنی حساس کام پر کسی بھی طرح تعینات نہیں کیا جاسکتا، سی ٹی ڈی حکام نے ثبوت کے طور پر ہاتھ کی لکھائی کے ماہرین کے ذریعے جانچ پڑتال کرائی ہے جس کے بعد یاسر کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے کہ اس نے کس کے حکم پر قیدی کو اتنے حساس کام پر تعینات کیا ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔