فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ سلور اسکرین پر میرے مستقبل کا فیصلہ کرےگی نیلم منیر

احسن خان ایک منجھے ہوئے پروفیشنل آرٹسٹ ہیں؛ نیلم منیر


Qaiser Iftikhar November 16, 2017
چھپن چھپائی سے بہت امیدیں وابستہ ہیں؛ نیلم منیر؛ فوٹوفائل

ٹی وی کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی فلم ''چھپن چھپائی'' کی عکسبندی مکمل، ہدایتکار نے پوسٹ پروڈکشن کے لیے نیا شیڈول ترتیب دے دیا۔

فلم کا کیمرہ کلوز ہوتے ہی، فلم کی ٹیم نے مرکزی کردار نبھانے والی نیلم منیر اور اداکار احسن خان کو مبارکباد کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ اس سلسلہ میں نیلم منیر نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ''چھپن چھپائی'' کی شوٹنگ کافی عرصے سے جاری تھی تاہم کچھ کام باقی تھا جو گزشتہ روز مکمل کر لیا گیا۔آخری سپیل کو مکمل کرنے کے لیے مجھ سمیت یونٹ میں شامل تمام لوگ بلوچستان کے ایک علاقے میں تھے، جہاں گانے کے چند سین اور دیگر مناظر شوٹ کیے گئے۔

انھوں نے کہا کہ لواسٹوری پر مبنی فلم میں جب مجھے اور احسن خان کو کاسٹ کیا گیا تومجھے اندازہ نہ تھا کہ یہ تجربہ اس قدرشاندارہوگا۔ ہم نے شوٹنگ کے دوران جہاں خوبصورت لوکیشنز پرجاکرکام کیا، وہیں ہماری ٹیم میں شامل ہرایک شخص نے بھرپورانداز سے اپنی ذمے داریاں انجام دی، جس کا مقصد صرف اورصرف شائقین کوایک ایسی منفرداورمعیاری فلم دینا تھا، جسے دیکھ کرلوگ سینما گھروں سے مایوس نہیں بلکہ مسکراتے ہوئے نکلیں۔ ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ ''چھپن چھپائی'' سے مجھے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

میں اسے اپنے کیرئر کی نہایت اہم فلم سمجھتی ہوں، کیونکہ یہ وہ پہلا پروجیکٹ ہے جوسلوراسکرین پرمیرے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ میں نے اس پروجیکٹ کے لیے خاصی محنت کی ہے اورمجھے امید ہے کہ جب میرے چاہنے والے اس فلم کودیکھیں گے تووہ یہ کہہ سکیں گے کہ یہ ڈرامہ نہیں بلکہ ایک مکمل فیچرفلم ہے۔ انھوں نے احسن خان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے مزید کہا کہ احسن خان ایک منجھے ہوئے پروفیشنل آرٹسٹ ہیں۔ وہ پہلے بھی بڑی اسکرین پرکام کرچکے ہیں، اس لیے انھوں نے میری بہت رہنمائی کی۔ میں سمجھتی ہوںکہ اگرآپ کے ساتھی فنکار سپورٹنگ ہوں تو پھر نتائج اچھے آتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس فلم کے پروڈیوسر زید اور ڈائریکٹر محسن علی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں