معین خان پی ایس ایل کیلیے بیٹے کا انتخاب کرکے تنقید کی زد میں آ گئے

اعظم خان کو بھاری جسامت کی وجہ سے کرکٹ کیلیے فٹ قرار نہیں دیا جا رہا پھر بھی انہیں سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا گیا


Sports Reporter November 16, 2017
سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان پر اقربا پروری کا الزام بھی عائد کیا۔ فوٹو: فائل

معین خان پی ایس ایل کیلیے اپنے بیٹے کا انتخاب کر کے تنقید کی زد میں آ گئے۔

گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ نے اعظم خان کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا، انھیں بھاری جسامت کی وجہ سے کرکٹ کیلیے فٹ قرار نہیں دیا جا رہا، سوشل میڈیا پر شائقین نے معین خان پر اقربا پروری کا الزام بھی عائد کیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر اپنے بھتیجے امام الحق کا انتخاب کیا۔

مگر خوش قسمتی سے وہ سری لنکا کیخلاف سنچری بنانے میں کامیاب رہے، چیئرمین پی سی بی کے مشیر و سابق ممبر گورننگ بورڈ شکیل شیخ بھی اپنے دونوں بیٹوں کو اثر ورسوخ استعمال کر کے مختلف اسکواڈز کا حصہ بناتے رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ان دنوں پاکستان کرکٹ میں اقرباپروری عروج پر پہنچ چکی ہے اور اب کسی کو کوئی ڈر بھی نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں