مسلمانوں کا قتل او آئی سی فیکٹ فائنڈنگ مشن برما بھیجے گی
عالمی برادری کے معاملے کا نوٹس نہ لینے پر افسوس ہے، اقوام متحدہ سے بھی رجوع کرینگے، اوگلو
او آئی سی نے مسلمانوں کے قتل عام کی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ مشن میانمر(برما) بھیجنے کی تجویز دی ہے۔ او آئی سی ینگون کو مجبور کرے گی کہ مشن کو کام کرنے کی اجازت دی جائے۔ اکمل الدین احسان اوگلو نے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی طرف سے قتل عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس نہ لینے پر افسوس کا اظہار کیا۔
اکمل الدین احسان اوگلو نے کہا کہ اقوام متحدہ میں دفاتر کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں کہ وہ اس معاملے کو کونسل میں اٹھائیں۔تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔ آن لائن کے مطابق سعودی شاہ عبداللہ نے ایرانی صدرمحمود احمدی نژادکو وسط اگست میں مکہ میں ہونیوالے غیرملکی اسلامی یکجہتی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی ہے، جدہ میںسعودی سلطنت سے جاری بیان کے مطابق شاہ عبداللہ نے ایرانی صدرکوخط لکھ کرانہیں اجلاس میںشرکت کیلئے مدعوکیاہے۔