سپریم کورٹ نے بھی نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی درخواست مسترد کردی

نوازشریف پاناما فیصلے پرنظرثانی کاآپشن حاصل کرچکے ہیں، چیف جسٹس آف پاکستان

نواز شریف نے تین نیب ریفرنسز یکجا کرنے کے لئے ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبراپیل مسترد کردی گئی۔



ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سابق وزیراعظم نوازشریف کی 3 ریفرنسزیکجا کرنے کی ان چیمبردرخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے رجسٹرارآفس کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات کو برقراررکھا۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نوازشریف پاناما فیصلے پرنظرثانی کاآپشن حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شریف خاندان کیخلاف تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کی درخواست مسترد


اس سے قبل احتساب عدالت نے بھی تینوں نیب ریفرینس یکجا کرنے کے لیے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔



دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مری سے اسلام آباد روانگی کے موقع پر کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وقتی رکاوٹیں دور ہونے پر ترقی کا پروگرام دوبارہ شروع ہوگا، دعا کریں اللہ پاکستان پر رحم کرے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کو پاناما لیکس مقدمے میں نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے نیب کو ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے 8 ستمبر کو نوازشریف اور ان کے بچوں کے خلاف لندن فلیٹس، آف شورکمپنیوں، عزیزیہ اسٹیل اور ہل میٹل کمپنی سے متعلق 3 مقدمات درج کیے تھے۔

Load Next Story