شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی ڈونلڈ ٹرمپ
شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکودنیا کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، ٹرمپ
LARKANA:
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیائی ممالک کے دورے سے واپسی پراپنے ٹی وی خطاب میں کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکودنیا کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلیے بڑاخطرہ ہے جب کہ چینی صدرنے شمالی کوریا کے خلاف معاشی اقدامات استعمال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس سے قبل امریکی وزارت دفاع اورجنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے امریکا تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شمالی کوریا نے امریکی صدرٹرمپ کوسزائے موت سنادی
واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قراردیتے ہوئے لکھا کہ شمالی کوریا کے عوام سزائے موت سنا چکے ہیں۔