سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا، سپریم کورٹ


ویب ڈیسک November 16, 2017
قانون کا معیارسب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے، سپریم کورٹ ۔فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئیرجج جسٹس فائزعیسیٰ اورجسٹس مشیر عالم نے ڈاکٹرعاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزارڈاکٹرعاصم پہلے بھی علاج کروا کے واپس آگئے تھے اوروطن واپسی پر دوبارہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

سماعت کے دوران جسٹس فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزم باہر بیٹھے ہیں، باہر بیٹھ کر بہت بڑے بڑے کام ہو رہے ہیں، وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا، وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسارکیا کہ کیا بیرون ملک سے ملزمان کی واپسی کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں اورقانون کا معیارسب کیلئے یکساں کیوں نہیں ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ نے درخواست منظورکرتے ہوئے ڈاکٹرعاصم کوعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اوردہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پرہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔