پشاورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی 2 دہشت گرفتار

ایک دہشت گرد سجاد علی کا تعلق شیرقلعہ متنی سے اور دوسرے دہشت گرد فواد خزانہ کا تعلق پشاورسے ہے، سی ٹی ڈی


ویب ڈیسک November 16, 2017
گھی کے ڈبے میں بنایا گیا بم 4 کلو وزنی تھا ، سی ٹی ڈی؛ فوٹوفائل

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے کارروائی کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا کر 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاورمیں سی ٹی ڈی(کاؤنٹر ٹرارزم ڈیپارٹمنٹ) اہلکاروں نے کارروائی کرکے دہشت گردی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ اور ایک دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے مطابق دیسی ساختہ بم 4 کلو وزنی تھا اور سے خودساختہ طور پر گھی کے ڈبے میں بنایا گیا تھا تاہم بم ڈسپوزل یونٹ نے برآمد ہونے والے دونوں بموں کو ناکارہ بنادیا ہے۔

گرفتارہونے والے ایک دہشت گرد سجاد علی کا تعلق شیر قلعہ متنی سے اور دوسرے دہشت گرد فواد خزانہ کا تعلق پشاور سے ہے۔ سی ٹی اہلکاروں نے دونوں دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جہاں ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔