انڈر 19 ایشیا کپ پاکستان کی بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں رسائی

بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا


Sports Reporter November 16, 2017
بارش کی وجہ سے میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ہوا۔ فوٹو : فائل

LONDON: اے سی سی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 رنز سے شکست دیدی۔

بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 274 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اوپنر پناک گھوش 82 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، سیف حسن 51 رنز بنائے جب کہ عفیف حسین 52 پر ناقابل شکست رہے، منیر ریاض 3، شاہین آفریدی، حسن خان، محمد سلمان شفقات ایک ایک وکٹ لے اڑے۔

پاکستان نے 5 وکٹیں گنوا کر 39 اوورز میں 199 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر فیصلہ گرین شرٹس کے حق میں ہوا، صرف 2 رنز سے حاصل ہونے والی اس فتح نے پاکستان کو فائنل میں پہنچا دیا، محمد طحہ نے 92 رنز بنائے، سعد خان 35 پر ناقابل شکست رہے، روحیل نذیر 26اور محمد محسن خان 22 رنز کے ساتھ دیگر نمایاں اسکورر رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |