پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت خراب

شرجیل میمن کی کمر میں شدید درد ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں، جیل سپریٹنڈنٹ


ویب ڈیسک November 16, 2017
شرجیل میمن کی کمر میں شدید درد ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں، جیل سپریٹنڈنٹ حسن سہتو : فوٹو : فائل

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کی سینٹرل جیل کراچی میں اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ جیل سپرٹنڈنٹ حسن سہتو نے شرجیل میمن کی طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ سابق صوبائی وزیراطلاعات کی کمر میں شدید درد ہے اور وہ بخار میں مبتلا ہیں جس کے لئے ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شرجیل میمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں نامزد ہیں اور انہیں عدالتی حکم پر جیل منتقل کیا گیا ہے گزشتہ سماعت میں شرجیل میمن نے احتساب عدالت میں اپنی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا اورعدالت سے استدعا کی تھی کہ میری گرفتاری کو غیر قانونی اور حبس بے جا قرار دیا جائے کیونکہ 23 اکتوبر کو میری گرفتاری کے لیے کوئی وارنٹ جاری نہیں ہوا تھا۔ احتساب عدالت نے شرجیل میمن کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |