لاہور میں ہوٹل کے کمرے سے غیر ملکی کی لاش برآمد

مرنے والے غیر ملكی کی شناخت مارسولوف رشقہ کے نام سے ہوئی ہے

پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل كے كمرے سے غیر ملكی شہری كی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل کے کمرے سے غیر ملکی کی لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔


پولیس کا کہنا ہےکہ مرنے والے غیر ملكی کی شناخت مارسولوف رشقہ کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کی موت طبعی ہے یااسے قتل کیا گیا ہے اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ پولیس نے کمرے سے تمام شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Load Next Story