منی لانڈرنگ کیس این ٹی ایس سربراہ سمیت 6 افسران عدالت طلب
این ٹی ایس انتظامیہ نے دانستہ طور پر منی لانڈرنگ اورٹیکس چوری کی، نیب کا موقف
عدالت نے منی لانڈرنگ اور انکم ٹیکس چوری کیس میں این ٹی ایس کے سربراہ سمیت ادارے کے 6 افسران کو طلب کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں کسٹم عدالت میں این ٹی ایس منی لانڈرنگ اورانکم ٹیکس چوری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران نیب نے کیس کا چالان پیش کیا، جس میں کہا گیا کہ این ٹی ایس انتظامیہ کی جانب سے 5 بینک اکاؤنٹس چھپائے گئے اورجعلی بیان حلفی دئیے گئے، این ٹی ایس انتظامیہ نے دانستہ منی لانڈرنگ اورٹیکس چوری کی جس کی انہیں قانون کے مطابق سخت سزادی جائے۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کا موقف سننے کے بعد نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے سربراہ ڈاکٹرشیرزادہ سمیت 6 افسران ڈاکٹرمحمد جنید ، ڈاکٹر ہارون رشید، ڈاکٹراظہارحسین، محمد سہیل غنی اور ڈاکٹرشاہد خان کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، کیس کی مزید سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ این ٹی ایس انتظامیہ پر2 ارب 2 کروڑ 54 لاکھ 97 ہزار 142 روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس چوری کا الزام ہے۔