نیب کی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر کی گئی، نیب


Web Desk November 16, 2017
وزرت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے وزارت داخلہ سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے جس کے لیے درخواست وزارت داخلہ کو بھجوادی گئی ہے، نیب کے مطابق اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے پر کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی درخواست میں احتساب عدالت کے ناقابل ضمانت وارنٹ بھی موجود ہیں جس پر اگلے 72 گھنٹوں کے دوران فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثے منجمد کرنے کی توثیق کردی

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مسلسل چوتھی سماعت میں عدم پیشی پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں