سانحہ بلدیہ کیس میں عدالت نے رؤف صدیقی کو طلب کرلیا
سانحہ بلدیہ کیس میں رحمان بھولا اور حماد صدیقی کی گرفتاری کے بعد اب رؤف صدیقی کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے
سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں رینجرز کی درخواست پر عدالت نے متحدہ رہنما رؤف صدیقی کو شامل تفتیش کرتے ہوئے 28 نومبر کو طلب کرلیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں رینجرز کے وکیل نے مقدمے کی تفتیش میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و سابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت رؤف صدیقی کو شامل کرنے کی درخواست کررکھی تھی جسے آج عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے رؤف صدیقی کی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 28 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔
یہ پڑھیں: چھ سال بعد بھی بلدیہ فیکٹری متاثرین انصاف سے محروم
یاد رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو سائٹ ایریا کراچی میں واقع گارمنٹس کمپنی علی انٹرپرائز میں آتشزدگی کے واقعے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے، تفتیش میں انکشاف ہوا کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی اور یہ واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ تھا جس میں فیکٹری مالکان سے کروڑوں روپے بھتہ طلب کیا گیا تھا۔
یہ پڑھیں: سانحہ بلدیہ :حماد صدیقی کی دبئی میں گرفتاری معمہ بن گئی
آگ لگانے کے الزام میں متحدہ قومی موومنٹ کے کئی کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ملزم زبیر چریا کو یہیں سے گرفتار کیا گیا، بیرون ملک فرار ہونے والے ملزم رحمان بھولا کو انٹر پول کی مدد سے بنکاک سے گرفتار کرکے کراچی لایا گیا، انٹرپول ہی کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کراکے دبئی میں ایم کیو ایم تنظیمی کمیٹی کے سابق سربراہ حماد صدیقی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں جلد وطن لایا جائے گا اور اب رؤف صدیقی کو بھی ایک بار پھر سے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔