دھماکے میں 2سگے بھائی بھی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے

موسیٰ خان اور عبدالغنی کی میتیں کوئٹہ پشین روانہ کردی گئیں، والد کی گفتگو


Staff Reporter March 08, 2013
موسیٰ خان / سید منصور عباس/ محمد عامر۔ فوٹو : فائل

سانحہ کراچی میں دو سگے بھائی بھی اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔

جبکہ سانحہ کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار، کراچی جنرل اسٹور اور توکل چکن سینٹر میں کام کرنے والے دو ملازمین بھی جاں بحق ہوئے، تفصیلات کے مطابق 3مارچ کو عباس ٹاؤن کے قریب واقع رہائشی اپارٹمنٹس اقرا سٹی اور رابعہ فلاور کی درمیانی سڑک پر کیے جانے والے بم دھماکے میں دو نوجوان سگے بھائی موسیٰ خان اور عبدالغنی بھی جاں بحق ہوئے ہیں ۔

مقتولین بھائیوں کے والد جمیل خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ اقرا سٹی میں ان کی جمیل نان شاپ کے نام سے دکان تھی اور جس وقت بم دھماکا ہوا تو موسیٰ خان ، محمد غنی ، محمد جمعہ ، محمد یونس اور محمد حسین نان شاپ پر موجود تھے اور دھماکے کے نتیجے میں دو سگے بھائی 14سالہ موسیٰ خان اور محمد غنی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد محمد جمعہ ، محمد یونس اور محمد حسین زخمی ہو گئے تھے ۔



انھوں نے بتایا کہ ان کا آبائی تعلق کوئٹہ پشین سے ہے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی میتیں کوئٹہ پشین روانہ کردی گئیں، سانحہ کراچی میں جاں بحق ہونے والے ٹریفک پولیس اہلکار 45 سالہ سید منور عباس زیدی ولد سید سعید عباس زیدی دھماکے سے کچھ دیر قبل اپنی اہلیہ کے ہمراہ وادی حسین قبرستان میں اپنی ساس اور سسر کی قبر پر فاتحہ کر کے آئے تھے، مقتول کی 2 سال قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

مقتول منور عباس زیدی کے سالے فرحان نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سید منور عباس 8 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے اور ان کی کوئی اولاد نہیں تھی، انھوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت ان کے 2 بہنوئی سید منور عباس زیدی اور سید غلام صادق رضوی اقرا سٹی کی دکان

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |