کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بناڈالا
قومی ترانے کی بے توقیری کرنے پر کوہلی کے خلاف سوشل میڈیا پربھارتیوں نے محاذ کھول دیا
KARACHI:
دنیائے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ہی قومی ترانے کا مذاق بنا ڈالا۔
کھلاڑیوں میں قومی جذبے کو ابھارنے کے لیے کھیلوں کے میدان میں قومی ترانا بجانے کی ریت بہت پرانی ہے جس میں ہزاروں تماشائیوں کے سامنے کھڑے ہوکر ملک کی نمائندگی کرنا پلیئرکے لیے ایک اعزاز ہوتا ہے،اسٹیڈیم میں موجود ہر تماشائی خواہ وہ کسی بھی ملک سے تعلق رکھتا ہوقومی ترانے کا احترام اور تعظیم کو ملحوظ خاطر رکھتا ہے لیکن دنیا ئے کرکٹ کے نمبر ون کھلاڑی ویرات کوہلی نے اپنے ہی ملک کے قومی ترانے کا مذاق بنا ڈالا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ویرات کوہلی قذافی اسٹیڈیم کے خاکروب قرار
بھارت اور سری لنکا کے درمیان بارش سے متاثرہ ٹیسٹ جب تاخیر سے شروع ہوا تو کھیل سے پہلے دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اوراس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی قومی ترانے کے الفاظ دہرانے کے بجائے چیونگم چباتے رہے، قومی ترانے کی بے توقیری کرنے پر کوہلی کے خلاف سوشل میڈیا پر محاذ کھل گیا جس میں بھارتی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔