سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’’پدماوتی‘‘ بھارت میں شدید تنازعات کا شکار ہے


ویب ڈیسک November 16, 2017
ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے بعض سین از خود کاٹ دیے تھے- فوٹو: فائل

راجپوت کے ایک رہنما نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

فلم 'پدماوتی' شوٹنگ کے آغازسے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی جس میں سب سے بڑا مسئلہ راجپوت برادری کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کا الزام ہے جس کے بعد فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم کے بعض سین از خود کاٹ دیے تھے۔

لیکن اب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیوں انتہاپسندوں ہندوؤں کی دھمکیوں کے بعد اب راجپوت کے ایک رہنما کی جانب سے ہدایت کار کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی ہے، ایک اعلان میں مذکورہ رہنما کا کہنا تھا کہ جو بھی سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹ کر لائے گا اسے 5 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ہندوانتہا پسندوں نے دپیکا کو''ناک'' کاٹنے کی دھمکی دے دی

دوسری جانب راجپوتوں کی جماعت شری راجپوت کرنی سینا نے دھمکی دی ہے کہ اگرفلم ریلیزکی گئی تو ہم دپیکا پڈوکون کی ناک کاٹ دیں گے۔

واضح رہے کہ فلم میں دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں