ن لیگ کے نگراں وزیر اعظم کے ناموں پراعتراض نہیں تحریک انصاف

جماعت اسلامی کے ذریعے رابطہ ہوا، (ن)لیگ براہ راست رابطہ کرتی تو زیادہ بہتر ہوتا


Staff Reporter March 08, 2013
بلوچستان اورخیبرپختونخوا میں بھی بدامنی ہے،پیرکوپارٹی انتخابات ہونگے،عارف علوی فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نگراں وزیر اعظم کے لیے پیش کیے گئے 3 ناموں جسٹس ( ر )ناصر اسلم زاہد ، جسٹس ( ر )شاکر اللہ جان اور رسول بخش پلیجو پر پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،عارف علوی نے کہا کہ ان ناموں کے بارے میں ہم سے جماعت اسلامی کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے، اگر براہ راست رابطہ کرلیا جاتا تو زیادہ بہتر ہوتا ،انھوں نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ وزرا اعلیٰ کے ناموں کے لیے بھی ہم سے مشاورت کی جائے گی ، ایک سوال پر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انتخابات ہرصورت ہوں گے۔



اگر انتخابات ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو اس سے حالات مزید خراب ہوں گے،بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بھی صورتحال بہتر نہیں ہے، 10 مارچ کو سندھ میں بھی پارٹی کے انتخابات ہوں گے،انھوں نے کہا کہ جو ووٹر لسٹیں بنائی گئی ہیں ان سے ہم مطمئن نہیں ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ دوبارہ حلقہ بندیاں ہوں ، ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ عباس ٹاؤن کے متاثرین کی حالت زار پر افسوس کا اظہارکیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |