محمد حفیظ کا بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ

بی پی ایل میں کومیلا وکٹوریئنز کے ساتھ معاہدہ کرنے کے باوجود حفیظ نے لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے

لیگ کھیلنے کے بجائے بولنگ ایکشن ٹھیک کرنے پر دھیان دوں گا،حفیظ، فوٹو : فائل

قومی کرکٹر محمد حفیظ نے بولنگ ایکشن پر پابندی عائد ہونے کے بعد بنگلا دیش پریمیئر لیگ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔


آئی سی سی کی جانب سے قومی کرکٹر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد ان پر میچز کے دوران بولنگ کرانے پر پابندی عائد کردی گئی، آئی سی سی نے کہا ہے کہ جب تک بولر اپنا ایکشن درست نہیں کریں گے اور دوبارہ ٹیسٹ دے کر خود کو کلیئر نہیں کرائیں گے اس وقت تک انہیں دوبارہ بولنگ کرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ پڑھیں: محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار

بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وہ بی پی ایل میں کومیلا وکٹوریئنز کے ساتھ معاہدہ بھی کرچکے ہیں، حفیظ کا موقف ہے کہ وہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ کھیلنے کے بجائے پاکستان میں رہ کر اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرنے کے لیے کام کریں گے۔

Load Next Story