سری لنکا نے بنگال ٹائیگرز کیلیے اسپن جال تیار کرلیا

پہلے ٹیسٹ کا گال میں آج آغاز، بنگلہ دیش بھی فتح کے سہانے سپنے دیکھنے لگا۔


AFP March 08, 2013
پہلے ٹیسٹ کا گال میں آج آغاز، بنگلہ دیش بھی فتح کے سہانے سپنے دیکھنے لگا۔ فوٹو : فائل

سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ جمعے سے گال میں شروع ہورہا ہے۔

آئی لینڈرز نے بنگال ٹائیگرزکے شکار کیلیے اسپن جال تیار کرلیا، رنگانا ہیراتھ اور اجنتھا مینڈس حریف سائیڈ پر تباہی ڈھانے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم بھی کامیابی کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں، تمیم اقبال کے میدان میں اترنے کا امکان موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا بنگلہ دیش پر اپنی برتری کو قائم رکھنے کیلیے پراعتماد ہے۔

پہلا ٹیسٹ گال میں کھیلا جارہا ہے جہاں اسپنز کیلیے معاون وکٹ پر میزبان سائیڈ گذشتہ 8 مقابلوں میں سے 6 جیت چکی جبکہ ایک ڈرا ہوا ہے، اس بار بھی رنگانا ہیراتھ اور اجنتھا مینڈس سے تباہی ڈھانے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے، لیفٹ آرمر ہیراتھ نے نومبر میں گال میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لی تھیں جس کی بدولت سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 10 وکٹ سے مات دی تھی۔

4

مینڈس مئی 2011 کے بعد پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلنے والے ہیں، وہ پہلے ہی 16 ٹیسٹ میچز میں 62 وکٹیں لے کر خود کو میچ ونر ثابت کرچکے ہیں۔ میزبان سائیڈ کی جانب سے مضبوط ترین ٹیم میدان میں اتاری جائے گی، انگلی کی تکلیف سے نجات کے بعد کمار سنگاکارا کی واپسی سے سری لنکن بیٹنگ لائن مستحکم ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کو فٹنس مسائل نے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس کو پہلے ہی اپنے اسٹار آل رائونڈر شکیب الحسن کا ساتھ حاصل نہیں ہے، اوپنر تمیم اقبال بھی ہاتھ کی انجری میں مبتلا ہیں مگر کپتان مشفیق الرحیم کو امید ہے کہ وہ پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے قابل ہوجائینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں