ممبئی پولیس نے وین پارنیل کو اشتہاری قرار دیدیا
اسپنرراہول شرما پر بھی منشیات استعمال کرنے کے چارجز عائد کردیے گئے۔
ممبئی پولیس نے منشیات استعمال کرنے کے جرم میں جنوبی افریقی کرکٹر وین پارنیل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
بھارتی اسپنر راہول شرما پر بھی ڈرگ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔ ان دونوں کو گذشتہ برس انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ایک لیٹ نائٹ پارٹی میں حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس نے اس چھاپے کے دوران 100 کے قریب افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں یہ دونوں شامل تھے موقع سے پولیس کو منشیات کی وافر مقدار ملی تھی۔ ممبئی پولیس کے آفیسر کا کہنا ہے کہ ہم نے 86 افراد کے خلاف 1200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ تیار کی ہے جس میں سے 35 کو منشیات استعمال کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔
ان میں سے زیادہ تعدادغیرملکیوں کی ہے، جنھیں ہم نے مطلوب قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ پارنیل بھی ان مطلوب افراد میں شامل ہیں جو طبی معائنے کے بعد اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے تھے۔ پارنیل اور شرما دونوں نے ہی اپنے خلاف الزامات کو غلط قرار دیا تھا،راہول شرما کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک دوست نے اپنی برتھ ڈے پارٹی میں مدعو کیا تھا حقیقت کا علم تو پولیس چھاپے کے بعد ہوا۔