اتحاد ایئرویز کے اے 380 جہاز کی ابوظبی میوزیم پر افتتاحی روز نچلی پرواز

ایئرلائن نے اس موقع پر شاندار تصاویر بھی لیں اور ایئرکرافٹ کے فلائٹ ڈیک سے مختصر ویڈیو بھی بنائی۔

ایئرلائن نے اس موقع پر شاندار تصاویر بھی لیں اور ایئرکرافٹ کے فلائٹ ڈیک سے مختصر ویڈیو بھی بنائی۔ فوٹو : فائل

نئے آرکیٹیکچرل ونڈر ''Louvre Abu Dhabi'' میوزیم کی افتتاحی تقریبات کے موقع پر اتحاد ایئرویز کے فلیگ شپ ایئربس اے380 جہاز نے میوزیم پر نچلی پرواز کی۔

دنیا بھر سے سیکڑوں افراد نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں نئے آرکیٹیکچرل ونڈر ''Louvre Abu Dhabi'' میوزیم کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر اتحاد ایئرویز کے فلیگ شپ ایئربس اے380 جہاز نے میوزیم پر نچلی پرواز کی، ایئرلائن نے اس موقع پر شاندار تصاویر بھی لیں اور ایئرکرافٹ کے فلائٹ ڈیک سے مختصر ویڈیو بھی بنائی۔


اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر بام گارٹنر نے کہاکہ Louvre Abu Dhabi کے ساتھ گزشتہ ماہ کی شراکت کواجاگر کرتے ہوئے اتحاد ایئرویز نے اس بڑے اہم عالمی ادارے کے افتتاح پر اپنا کردار ادا کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہم یواے ای کی قومی فضائی کمپنی ہونے کے ناطے کروڑوں مہمانوں کو انسانی ہاتھوں سے بنے جدید فنی عجوبے کا تجربہ کرنے کے لیے یہاں لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اتحاد ایئرویز Louvre Abu Dhabi کی آفیشل ایئرلائن پارٹنر ہے۔
Load Next Story