ملک کا سب سے بڑا ایشو ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ ہے عمران خان

نمل یونیورسٹی آگاہی پروگرام کے سلسلے میں دبئی آمد پر چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو


عبدالرحمان رضا November 17, 2017
پاکستان میں میں آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ بنارہے ہیں، عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا سب سے بڑا ایشو ''مجھے کیوں نکالا'' ہے۔

سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے دبئی میں صحافیوں سے ملاقات میں سیاسی گفتگو سے گریز کیا لیکن ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا ایشو ''مجھے کیوں نکالا '' ہے۔

عمران خان نمل یونیورسٹی میانوالی کیمپس کے حوالے سے آگاہی پروگرام کے سلسلے میں دبئی میں ہیں جہاں نمل یونیورسٹی کیلیے فنڈریزنگ کی تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ریسرچ کیلیے نالج سٹی بنانے کا منصوبہ ہے، پاکستان میں میں آکسفورڈ یونیورسٹی جیسا تعلیمی ادارہ بنارہے ہیں۔

واضح رہے کہ نمل یونیورسٹی کے تعاون سے دبئی میں پاکستان بزنس کونسل ایونٹ منعقد ہوا، ایونٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، رہنما جہانگیر ترین نے بھی شرکت کی جب کہ تقریب کے آغاز پر پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں