کراچی میں امن کیلیے تعاون کرینگےکیانی کی صدروزیراعظم سے ملاقات

صدر سے پرویز اشرف کی بھی ملاقات، نگران حکومت اور ایران گیس منصوبے پر مشاورت


صدر سے پرویز اشرف کی بھی ملاقات، نگران حکومت اور ایران گیس منصوبے پر مشاورت فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم راجا پرویز اشرف اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔

صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال کے علاوہ خطے کی صورتحال اور پاک، ایران گیس پائپ لائن پر گفتگو ہوئی۔ جنرل کیانی نے کراچی میں امن و امان کے سلسلے میں سیاسی قیادت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے تنہائی میں بھی صدر زرداری سے اہم ملاقات کی.

جس میں نگراں حکومت کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ آئی این پی کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی قوت کو امن و امان تباہ کر عام انتخابات کو التواء میں ڈالنے کی اجازت نہیں دینگے' پیپلز پارٹی کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے' عوام سے بروقت اور شفاف انتخابات کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کیا جائیگا۔



ذرائع کے مطابق ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات ،کراچی میں امن وامان کی صورتحال خصوصا سانحہ عباس ٹاؤن سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اور وزیراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابات آئین اور قانون کے مطابق مقررہ وقت پر صاف اور شفاف انداز میں کرائے جائیں گے۔ صدر سے اے این پی کے صدر اسفندیارکی ملاقات میں خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |