شمالی کوریا کودہشت گردریاست قراردینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا وائٹ ہاؤس
ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے متعلق آئندہ ہفتے خود اعلان کریں گے، وائٹ ہاؤس
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شمالی کوریا کو دہشت گردریاست قراردینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق شمالی کوریا کودہشت گردریاست قراردینے سے متعلق فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا سے متعلق خود اعلان کریں گے۔
گزشتہ روزٹرمپ نے اپنے ایک خطاب میں کہا تھا شمالی کوریا کے ڈکٹیٹرکودنیا کویرغمال بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، چینی صدرشی جن پنگ نے بھی تسلیم کیا ہے کہ شمالی کوریا چین کیلیے بڑاخطرہ ہے۔
ا س سے قبل شمالی کوریا کے سرکاری اخبارنے اپنے رہنما کم جانگ ان کی توہین پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت کا مستحق ٹھہراتے ہوئے انہیں ایک بزدل شخص قراردیا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کے رہنما پرمسلسل کڑی تنقید جاری ہے جس میں انفرادی طورپرہتک آمیز رویہ اختیار کیا جاتا رہا ہے جودونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کی بھی وجہ بنا ہوا ہے۔