سینیٹ نے نئے صوبے کا بل قومی اسمبلی کو بھجوادیا

قومی اسمبلی کی آئینی مدت میں 8 دن باقی ہیں 14 دن میں فیصلہ کرنا ہے


Sana News March 08, 2013
قومی اسمبلی کی آئینی مدت میں 8 دن باقی ہیں 14 دن میں فیصلہ کرنا ہے فوٹو: فائل

سینیٹ آف پاکستان نے دو تہائی اکثریت سے ''صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب،، کے قیام کے لیے آئین میں 24 ویں ترمیم کے منظور شدہ بل کو قومی اسمبلی کو بھجوادیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کو بل پر14 دنوں میں فیصلہ کرنا ہے جبکہ اسمبلی کی آئینی مدت میں 8دن رہ گئے ہیں، صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب کے قیام کیلیے سینیٹ نے آئین کی6شقوں میں ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی ہے۔



 

حکومت آئین کی شق 239 کے تحت پارلیمنٹ کو نئے صوبے تخلیق کرنے کا اختیار دینے کی ترمیم سے عوامی نیشنل پارٹی کے دباؤ پر دستبردار ہو گئی تھی۔شق 239 میں صوبے کی حدود میں ردوبدل کے بارے میں الفاظ کو من و عن برقرار رکھا گیا ہے۔

سینیٹ سے منظور شدہ بل کے تحت آئین کی 6مختلف شقیں ملک کی جغرافیائی حدود، صوبائی اسمبلیوں ، قومی اسمبلی و سینیٹ کی نشستوں، عدالت عالیہ کے قیام اور الیکشن کمیشن کے اراکین سے متعلق ہیں۔ پانچویں صوبے کے نام کے اندراج کے لیے آئین کے آرٹیکل 1میں ترمیم تجویز کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |