سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی

ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے

ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے . فوٹو: فائل

سانحہ تربت میں جاں بحق مزید دو افراد کی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ تربت میں جاں بحق مزید 2 میتوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابوبکر علی رضا اور ماجد کا تعلق سمبڑیال کے علاقہ جھٹیکے سے ہے۔ دونوں میتیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ جمعے کے بعد جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔


یہ بھی پڑھیں: تربت سے 15 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

واضح ہے کہ بدھ کو تربت کے علاقے بلیدہ سے 15 افراد کی لاشیں ملی تھیں جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔ جاں بحق افراد میں سے 11 کی شناخت ہوگئی تھی جن کا تعلق پنجاب کے علاقوں منڈی بہاء الدین ،واہ کینٹ ،گوجرانوالہ ،گجرات ،سیالکوٹ سے تھا۔
Load Next Story