سینیٹعباس ٹائون متاثرین کوامدادنہ ملنے پرمتحدہ کاواک آؤٹ

وزیراعظم کے حلقے میں3ارب منتقلی پراتحادی ارکان میں گرماگرمی،تحریک لائیں،چیئرمین


Numainda Express March 08, 2013
وزیراعظم کے حلقے میں3ارب منتقلی پراتحادی ارکان میں گرماگرمی،تحریک لائیں،چیئرمین فوٹو: فائل

سینیٹ میں الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیر وزیراعظم کے حلقے میں 3 ارب روپے کی منتقلی پرحکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان میں گرما گرمی ہوئی۔

جبکہ ایم کیوایم کے ارکان نے عباس ٹاؤن کے متاثرین کوامدادکی عدم فراہمی پر ایوان بالا سے واک آؤٹ کیا۔ جمعرات کو ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سیدنیئر حسین بخاری کی صدارت میںہوا۔ اے این پی کے زاہدخان نے نکتہ اعتراض پر ''روزنامہ ایکسپریس''کی خبرکاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے حلقے میں الیکشن کمیشن کی منظوری کے بغیرساڑھے 3 ارب روپے منتقل کیے گئے ہیں جبکہ حکومت کی مدت میں چند دن رہ گئے ہیں ۔



 

اس پر ڈپٹی چیئرمین صابر علی بلوچ نے کہا کہ رکن سینیٹ کوکسی بھی ایسے شخص کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے جو اپنے خلاف کی گئی بات کی وضاحت کے لیے ایوان میں موجود نہ ہو۔ ایم کیوایم نے عباس ٹاؤن کے متاثرین کو امداد کی عدم فراہمی پرایوان سے واک آؤٹ کیا ، قبل ازیں سینیٹرطاہر مشہدی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ عباس ٹاؤن کے متاثرین چار روز سے کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔

ان کے آنسو پونچھنے کے لیے کچھ نہیں کیا جارہا،پیپلزپارٹی کے سینٹر سیعد غنی نے کہا کہ عباس ٹاون کے واقعے پر از خود نوٹس کیس میں ججزکے ریمارکس قابل افسوس ہیں، دریں اثنا ایوان نے انضمامی ریاستوں کے حاکموں/ ذاتی اخراجات اور مراعات کے خاتمہ ترمیمی بل 2013ء پر قائمہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کا معاملہ موخرکردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |