الیکشن کمیشن کی بے بسی افسوس ناک ہےڈاکٹرطاہرالقادری

ڈگری جعلی ثابت ہوجائے توممبرآرٹیکل 63ایف کے تحت صادق وامین نہیں رہتا


INP March 08, 2013
اصلاحات کے بغیرالیکشن ملک توڑنے کی سازش ہوگی،سربراہ عوامی تحریک فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جعلی ڈگری والوں کو الیکشن لڑنے سے روکنے کے معاملے پر بے بسی کا اظہار انتہائی افسوس ناک ہے۔

جعلی ڈگری ثابت ہونے کے بعد ممبر آرٹیکل63-F کے تحت صادق اورامین نہیں رہتا اور الیکشن لڑنے کے لیے نااہل ہوجاتا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا واضح کہنا کہ ہم ایسوں کو الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتے۔



یہ ملک کا مستقبل داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کو آئین کے تقاضے پورے نہ کرنے والے امیدوارکو الیکشن لڑنے سے روکنے کا پورا اختیار ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر الیکشن ملک کو توڑنے کی سازش ہوگی۔ پوری قوم کو ملک کے مستقبل کے تناظر میں اپنی ذمے داریوں کو پہچاننا ہوگا اور سیاسی بیداری کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ آنے والا الیکشن پچھلے 5سال سے بھی بدتر حالات لے کر آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں