الیکشن ترمیم بل شک پر ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا اعتزازاحسن

اصلاح ہوگئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا، اعتزاز احسن


ویب ڈیسک November 17, 2017
اصلاح ہوگئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا، اعتزاز احسن۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رہنما و سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان سے متعلق شک پر 15 روز میں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا۔

سینیٹ میں انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظورہونے کے بعد سینیٹراعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ قانون کے غلط استعمال کوکیسے روکا جائے گا، اگرکوئی کسی پرشک کرے گا تو اسے 15 روزمیں ایمان کا سرٹیفکیٹ دینا ہوگا،الزام لگانے کا سلسلہ کہاں رکے گا، ہم بندگی پر فخر کرتے ہیں یہ بندگی ہمارا ایمان ہے، میں اس قانون کے حق میں ووٹ دے رہا ہوں، میں نے ڈی چوک پر دھرنے کی مخالفت کی تھی، آج فیض آباد چوک پر مورچہ بن چکا ہے، حکومت نظر ہی نہیں آئی وہ جاتی امراء میں بیٹھی ہوئی ہے اور 14 دن اس حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اعتزاز احسن بھارت کو سکھوں کی فہرست دینے کا الزام جھٹلا نہیں سکتے ،ترجمان وزیرداخلہ

اعتزازاحسن نے کہا کہ اب اسلام آباد میں اور بھی لوگ آکر دھرنا دیں گے اور ہم یرغمال بنیں گے، اصلاح ہوگئی ہے مگر یہ کام دباؤ کے زریعے کروایا گیا اورپھرہم روتے ہیں کہ پارلیمان کام نہیں کرتا جمہوری حکومت چلنے نہیں دیتے۔ موجودہ حالات کے حوالہ سے اعتزاز احسن نے شعر پڑھا کہ رحمت سید لولاک ﷺ پہ کامل ایمان ہے، مگر امت سید لولاک سے ڈر لگتا ہے۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ نے انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متفقہ طور پر منظورکرلیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں