کراچی میں درجہ حرارت کل 15 ڈگری تک گرسکتاہے محکمہ موسمیات

بلوچستان کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں سردی اور خنکی میں اضافہ ہوا، محکمہ موسمیات

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ،محکمہ موسمیات؛ فوٹوفائل

ISLAMABAD:
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کل کراچی کا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔

شہر قائد میں گرمی کے طویل دورانیے کے بعد اب سرد ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں۔ گرمی کی شدت کم ہونے کی وجہ سے موسم کی سختی کم ہوگئی ہے جس کے باعث شہریوں نے بھی سکون کا سانس لیا ہے۔ شہر میں گزشتہ کئی روز سے سرد ہوائیں چلنے کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کی پیش گوئی کردی ہے۔


محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی میں سردی اور خنکی میں اضافہ بلوچستان کی سمت سےآنے والی شمال مشرقی ہواؤں کی وجہ سے ہوا ہے۔ آئندہ چند روز میں شہر کی فضاؤں میں خنکی مزید بڑھ جائے گی جب کہ ہفتے کے روز کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی تک گرسکتا ہے لہٰذا شہری احتیاط کریں اور گرم کپڑوں کا استعمال شروع کردیں۔

دوسری جانب شہر میں ٹھنڈ اور سردی میں اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی کمی آگئی ہے جس کے باعث شہری بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Load Next Story