راولپنڈی میں آئل ٹینکرز نے ہڑتال ختم کردی

ویب ڈیسک  منگل 16 اپريل 2024
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی۔

راولپنڈی آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن اور اسلام آباد ضلعی  انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ٹینکرز اونرز نے مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی پر ہڑتال  ختم کر دی۔

قبل ازیں ٹینکرز نے ہڑتال کی تھی جس سے اسلام آباد ائیرپورٹ، پشاور، گلگت، اسکردو، راولپنڈی، اسلام آباد اور آزاد کشمیر ریجن کو سپلائی معطل ہوگئی۔ ہڑتال کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ہمارے مطالبات کی منظوری تک سپلائی کو معطل رکھا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ میٹرائزڈ سسٹم کے تحت بھرائی کے مطالبے کو فوری پورا کیا جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور حکام نے 20 فروری کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناپ تول کے پیمانے کے تحت ٹینکرز میں کم پیٹرول ڈیزل بھرا جارہا ہے، جس سے ٹینکر مالکان اور صارفین کو نقصان ہورہا ہے، جس سے اوگرا اور وزارت پیٹرولیم کو متعدد بار آگاہ کر چکے ہیں۔

دوسری طرف چیرمین آل پاکستان آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن میر شمس  شاہوانی نے کسی بھی قسم کی ہڑتال یا سپلائی کی معطلی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپوز کو سپلائی جاری ہے، ہڑتال کرنے والی مافیاز کے خلاف کارروائی کی جائے، اوگرا اوردیگر کمپنیوں کو  بلیک میل کر کے اپنے مفادات پورے کرنے کی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کر کے مقدمات درج کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔