- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
نئے ٹرانسپورٹ پروجیکٹس رواں ماہ کے آخر میں شروع کر رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ پراجیکٹس کو آگے لے کر جایا جا رہا ہے اور نئے پروجیکٹ رواں ماہ کے آخر میں شروع کر رہے ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ فریال تالپور صاحبہ کی ہدایت پر پنک بسز کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے اس لیے 19اپریل سے کراچی میں پنک بسز کے دو نئے روٹس شروع کرنے جا رہے ہیں۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اورنج اور گرین لائن بی آر ٹی کے لیے فری شٹل سروس چلوائیں گے جبکہ میر پور خاص میں 20 اپریل کو پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت کچے کے علاقے میں آپریشن چل رہا ہے، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ آج بھی کچے کے علاقوں میں موجود ہیں، 13 مغویوں کو پچھلے 15 دنوں میں بازیاب کرایا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے کچے میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ اسی طرح کام ہوتا رہا تو جلد کچے کے حالات پر قابو پا لیں گے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اپریل میں 11 اسٹریٹ کرمنل پولیس مقابلے میں مارے گئے اور 60 کرمنل زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے لیکن ہم اپنے صوبے پر بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ ہم نہیں چاہتے عوام کو تکلیف پہنچے۔
انکا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری بہت بڑا چیلنج ہے جبکہ غیر قانونی تارکین وطن سب سے بڑا مسئلہ ہے، نگراں حکومت نے بھی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔
وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ پورے پاکستان میں ہے، کرسٹل اور آئس خطرناک نشہ ہے، کرسٹل کا استعمال کرنے والا شخص حیوان بن جاتا ہے اس لیے تمام والدین سے گزارش ہے اپنے بچوں کے رویوں اور دوستوں پر نظر رکھیں۔ نشہ کرنے والے سوسائٹی میں سوسائڈ بومبر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔