سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید

آصف محمود  جمعـء 19 اپريل 2024
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو دورہِ کرتارپور صاحب کے دوران گندم کی کچی فصل کاٹنے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ 

وزیراعلی پنجاب کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری تصاویر اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مریم نواز نے باباگورونانک جی سے منسوب جس کھیت میں گندم کی فصل کی کٹائی کا افتتاح کیا وہ گندم ابھی پوری طرح سے تیار نہیں ہے، گندم کے تنے اور بعض خوشے سبز ہیں۔

بعض سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے گندم کی کٹائی کے لیے سنہری درانتی کے استعمال کو بھی مضحکہ خیز قرار دیا گیا ہے۔

بعض صارفین نے وزیراعلی پنجاب سے گندم کی فصل کا ریٹ بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ہے گندم کی سبز فصل کاٹنے میں وزیراعلی کا کوئی قصور نہیں سیکرٹری زراعت نے بتایا ہوگا کہ فصل کٹنے کے لیے تیار ہے۔

بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلی مریم نواز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔