پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 19 اپريل 2024
کیویز کیخلاف سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

کیویز کیخلاف سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا (فوٹو: اسکرین شارٹ)

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان بارش سے متاثرہ میچ میں کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ راولپنڈی میں شیڈول پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوا، جہاں محض دو گیندوں کا کھیل ممکن ہوسکا تھا۔

بابراعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے درمیان تناؤ کی خبریں گردش کررہی ہیں تاہم میچ کے آغاز سے کچھ لمحوں قبل دونوں کرکٹرز کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا

قبل ازیں کیویز کے خلاف پہلے ٹی20 میچ سے قبل کپتان بابراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اور میرے اختلاقات کی خبریں سن کر حیران ہوں، ہمارے ایک دوسرے سے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر “حیران”

بابر کا کہنا تھا کہ شاہین اور میرا ہدف پاکستان کیلئے کھیلنا اور میچ جیتنا ہے، یہی ہماری ترجیع ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔