- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
ریاض: سعودی عرب کے ایک فاسٹ فوڈ ریستوران کے کھانے سے 100 کے قریب افراد کی طبیعت بگڑ گئی جنھیں اسپتال منتقل کرنا پڑا جب کہ ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔
سعودی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ریاض کے ایک عالمی شہرت یافتہ فاسٹ فوڈ چین کے کھانے میں زہر خوانی کے باعث 69 سعودی اور 10 سے غیر ملکی شہریوں کو کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
زہر خوانی سے ایک شخص کی دوران علاج موت واقع ہوگئی جب کہ 45 کے قریب کو طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 7 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ صحت نے تصدیق کہ یہ صورت حال کھانے میں بیکٹیریم کلوسٹریڈیم بوٹولینم کی موجودگی سے پیدا ہوئی جو اعصابی نظام پر حملہ کرتا ہے اور اکثر افراد کا دم گھٹ جاتا ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے محکمہ بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کیسز گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے ہیں اور ان سب نے ایک ہی فوڈ چین سے برگر کھایا تھا۔
جس پر اس فوڈ چین کی تمام شاخوں اور فوڈ پروسیسنگ یونٹس کو بند کردیا گیا اور وہاں موجود تمام مصنوعات کو تلف کرنے کا حکم دیا گیا جب کہ میونسپل اہلکار ان ریسٹورینٹس، اوزاروں اور مشینری کی صفائی اور جراثیم کش عمل کی نگرانی بھی کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔