ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی کٹ زیادہ اچھی ہے؟ نئی بحث چھڑگئی

ویب ڈیسک  منگل 7 مئ 2024
پاکستان اور بھارت کی کٹ پر سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں بٹ گئے (فوٹو: اسکرین شارٹس)

پاکستان اور بھارت کی کٹ پر سوشل میڈیا صارفین دو حصوں میں بٹ گئے (فوٹو: اسکرین شارٹس)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان اور بھارت کے مداحوں نے ایک بار پھر سوشل میڈیا کو پلیٹ فارم بنالیا۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی اپنی ٹیموں کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے شرٹس کی رونمائی کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

کچھ مداح اپنی ٹیم کی جرسی کو سپورٹ کرتے نظر آئے جبکہ کچھ نے دونوں روایتی حریفوں کی جرسیوں پر دلچسپ کمنٹس کیے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

متعدد ایکس (ٹوئٹر) صارفین نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی کو سرف ایکسل سے مشابہ قرار دیا جبکہ بھارتیوں نے بھی پاکستانی ٹیم کی جرسی کو ٹرول کیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز میں محض 24 روز باقی رہ گئے ہیں، قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 9 جون کو نیویارک میں مدمقابل آئے گی۔

22

 

11

33

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔