- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
بغیر پروں کے پُر تعیش طیارے کا ڈیزائن پیش
بارسیلونا: اسپینش ڈیزائنر نے مستقبل کےبغیر پروں والے ایک سپر سونک طیارے کا خیال پیش کیا ہے جس میں 300 مسافر پُر تعیش سفر کر سکیں گے۔
اسپیس شپ کی طرح دکھنے والا یہ طیارہ انتہائی بلند رفتار سے پرواز کرتے ہوئے پانچ گھنٹوں سے کم وقت میں لندن سے نیو یارک پہنچ سکے گا۔
بارسیلونا سے تعلق رکھنے والے ڈیزائنر آسکر وائنل کا کہنا تھا کہ اسکائی او وی ایوو میں بیڈ روم، سوئٹ، باتھ روم اور یہاں تک کہ شیف سمیت متعدد پُرتعین سہولیات موجود ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طیارے میں دو مسافروں کے لیے بیڈ روم، لِونگ روم اور شاور روم کے حامل پرائیویٹ کمرے ہوں گے۔ لِونگ روم میں مسافروں کے لیے ڈائننگ ٹیبل کے ساتھ ایک چمڑے کا ڈبل سیٹ سوفہ، ایک 32 انچ فلیٹ اسکرین ٹی وی، آواز ختم کرنے والے ہیڈ سیٹ، ایک آرام دہ ڈبل بیڈ، ایک فل ہائٹ شاور، وینیٹی یونٹ، باتھ روبز اور خدمت کے لیے باورچی موجود ہوگا۔
دیگر مسافروں کے لیے انفرادی کیبنز ہوں گے جن میں کھڑکیوں کے بلائنڈز اور سلائیڈنگ دروازے ہوں گے۔
یہ طیارہ اپنے خاص انجنوں کے بدولت ماک 1.5 (تقریباً 1150 میل فی گھنٹہ) کی بلند رفتار تک پرواز کر سکے گا۔
پیش کیے گئے ڈیزائن میں دیکھ جا سکتا ہے کہ طیارے کے سانچے کو اس کے پروں کے ساتھ ملانے کے بعد اس کی شکل اسٹار وارز کے اسپیس شپ جیسی محسوس ہوتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔