- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
لاہور: ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد تندور مالکان نے ہڑتال موخر کردی۔
ذرائع کے مطابق شہر بھر کے 15 ہزار تندور مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آج ہونے والی ہڑتال موخر کردی ہے۔
تندور مالکان نے مذاکراتی ٹیم کے سامنے آٹے میں سبسڈی کا مطالبہ رکھا اور کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں دیا جائے۔
مذاکراتی ٹیم کا کہنا تھا کہ تندور مالکان کا مطالبہ حکومت پنجاب کے سامنے رکھیں گے۔
تندور مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مان گئی ہے جس کے بعد روٹی 16 اور نان 25 روپے میں فروخت ہوگا، تاہم ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے متنبہ کیا ہے کہ روٹی اور نان زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ نان بائی ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے وقت دے دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔