- بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن
- پاکستان میں لوگ لاپتا ہو رہے ہیں، یہاں کون آئے گا؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
- متحدہ عرب امارات اور عمان میں یکم محرم الحرام کو عام تعطیل ہوگی
- عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، صدر کی وزیرداخلہ سندھ کو ہدایت
- لوئردیر؛ پولیس آپریشن میں افغان دہشت گرد کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار
- دوران عدت نکاح کیس؛ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے، جج افضل مجوکا
- کرکٹ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر پاک بھارت ٹیموں کی میزبانی کیلئے بیتاب
- عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
- بیوروکریٹس اورملٹری آفیشلز کو ٹیکس سے استثنا دینے کا اقدام چیلنج
- بھارت؛ 3 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی اجتماعی خودکشی
- "ناقص کارکردگی؛ ورلڈکپ و سیریز میں ناکامیاں، بورڈ اجلاس کا ایجنڈے میں شامل نہیں"
- چین کیساتھ گدھوں کی کھال پر بات طے پاگئی ہے، سیکریٹری تجارت
- وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات
- ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر
- بلوچستان؛ گزشتہ مالی سال آپریٹنگ اخراجات کی مد میں 3 ارب 39 کروڑ اضافی خرچ
- بجلی کا شارٹ فال 6ہزار832 میگاواٹ، ملک میں 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ
- چاکلیٹ بلڈ پریشر اور کولسٹرول کو مںظم رکھنے میں معاون
- امریکا میں ڈینگی خطرہ بننے لگا
- مشرقی سندھ میں جمعے سے مون سون ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونیکا امکان
- وزیراعلیٰ سندھ کی یوسی کی سطح پر ترقیاتی میپ بنانے کی ہدایت
نقیب اللہ محسود کے والد نے راؤ انوار کیخلاف نیب میں درخواست دائر کردی
![راؤ انوار منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اس کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے، درخواست فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2018/05/1190112-naqeebullahandraoanwarxx-1527505396-526-640x480.jpg)
راؤ انوار منی لانڈرنگ میں ملوث ہے اس کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے، درخواست فوٹو:فائل
کراچی: جعلی پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان نقیب اللہ محسود کے والد نے واقعے میں ملوث سابق پولیس افسر راؤ انوار کیخلاف قومی احتساب بیورو (نیب) میں درخواست دائر کردی۔
نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کیخلاف نیب میں درخواست جمع کرادی۔ نقیب کے والد نے راؤ انوار پر منی لانڈرنگ کا الزام لگاتے ہوئے نیب سے درخواست کی کہ راؤ انوار کے اثاثہ جات کی چھان بین کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: راؤ انوار ماورائے عدالت قتل کے ذمہ دار قرار
بعدازاں کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نقیب اللہ کے والد محمّد خان نے کہا کہ میرے بیٹے نقیب کے خون کا سودا نہیں ہوسکتا، راؤ انوار نے اربوں روپے کا ناجائز دھن کمایا ہے جس پر اس کے خلاف نیب میں درخواست دے دی ہے۔
محمد خان نے کہا کہ کل ہم سندھ حکومت کے متعصبانہ رویئے کے خلاف بھی سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، سندھ حکومت راؤ انوار کو وی آئی پی پروٹوکول دے رہی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ راؤ انور کے ساتھ عام قیدی جیسا سلوک کیا جائے۔
واضح رہے کہ 13 جنوری 2018 کو کراچی میں ایس ایس پی راؤ انوار کی پولیس پارٹی نے دہشت گردی کا الزام لگا کر پولیس مقابلے میں نقیب اللہ سمیت 4 نوجوانوں کو قتل کردیا تھا تاہم بعد میں وہ مقابلہ جعلی اور مقتولین بے گناہ ثابت ہوئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔