یاسر حسین کی پاکستانی فنکاروں سے بالی ووڈ کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی درخواست

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2019
 پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، یاسر حسین فوٹوفائل

پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا، یاسر حسین فوٹوفائل

کراچی: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر تمام پاکستانی فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ بھارت جاکر کام کرنے سے انکار کردیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت اور خونریزی کے خلاف جہاں پاکستانی فنکاروں نے اپنی آواز بلند کی ہے، وہیں اداکار یاسر حسین نے تمام فنکاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مکمل طور پر بھارت کا بائیکاٹ کردیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  کشمیریوں کی حمایت پر عاطف اسلم کو دھمکیاں

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا ہے میں چاہتاہوں پاکستان کا ہر آرٹسٹ بولے کہ وہ انڈیا کے ساتھ کبھی کام نہیں کرے گا۔ کشمیر سے پیار بھی ہے اور انڈیا بھی جانا ہے؟ مطلب شوگر بھی ہے اور کیک بھی کھانا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان جانے کے مطالبے پر ہماقریشی کے بھائی کا انتہا پسندوں کو کراراجواب

اس پوسٹ کے ساتھ یاسر حسین نے پیغام لکھا اب سب پاکستانی آرٹسٹ میرا احتساب کریں گے، لیکن مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے پاکستان سے محبت ہے اور میں کشمیر کے لیے روتاہوں۔ میں مانتا تھا کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر شاید اب ہوتی ہے، انہوں نے(بھارت نے) بنائی ہے اب ہم کو بھی بنانی ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔