- کراچی میں تیزہوائیں، پیر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- کراچی؛ مختلف علاقوں میں مقابلوں کے بعد 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار
- عمران خان رہائی تحریک سے مینڈیٹ چور حکومت بوکھلا گئی ہے، بیرسٹر سیف
- بابراعظم کی کپتانی، ڈومیسٹک سسٹم کیسا ہو؟ مشاورت کیلئے سابق کرکٹرز طلب
- پختونخوا میں مون سون کا آغاز ہلکی و تیز بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی
- آئس کریم کے صحت بخش فوائد
- کراچی؛ سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کا شہری کو اغوا اور بھتہ لینے کا انکشاف
- کوپا امریکا؛ ارجنٹینا نے ایکواڈور کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی
- مودی سرکار کا بھارتی اقلیتوں پر نئے فوجداری قوانین کا نفاذ
- وزن کم کرنے والی ادویات کینسر کیخلاف بھی مزاحم
- برڈ فلو ویکسین کیلئے امریکی حکومت کا ماڈرنا کو 176 ملین ڈالر دینے کا اعلان
- خلائی ملبے سے بچانے کیلئے چینی خلائی اسٹیشن پر حفاظتی آلات نصب
- امریکا کے آسمان پر دُمدار شے کو لوگ شہابی پتھر سمجھ بیٹھے، حقیقت کچھ اور
- الٹرا پروسیسز غذائیں جلد اموات کا سبب بن سکتی ہیں، تحقیق
- اسٹار فش سے متاثر ہوکر سائنسدانوں نے لچکدار روبوٹ ماڈل تیار کرلیا
- کراچی میں اوور لوڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
- پیٹرولیم ڈیلرز کی ایک روزہ ہڑتال کے بعد حکومت نے ایڈوانس ٹیکس ختم کردیا
- اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 149 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
- مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 1.28 فیصد، سالانہ بنیاد پر 23.59 فیصد اضافہ
بشام خودکش حملہ، سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ سمیت چار پولیس افسران معطل
![فوٹو فائل](https://c.express.pk/2024/04/2628153-bisham-1712689625-916-640x480.jpg)
فوٹو فائل
پشاور: خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں چینی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا پولیس کے چار اعلیٰ افسران اور سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بشام میں چینی انجینئرز کی بس پر ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات کے بعد وفاقی حکومت نے غفلت برتنے پر خیبرپختونخوا پولیس کے چار اعلی افسران کی معطلی کے احکامات جاری کر دئیے۔ معطل ہونے والوں میں ڈی آئی جی ہزارہ بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بشام دھماکا، حکومت کا غفلت کے مرتکب 5 سینئر پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
اس کے علاوہ سیکیورٹی کے بہتر انتظامات نہ ہونے پر سی پیک سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈنٹ ظفر علی کو عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ بیس کے مزید دو افسران کو بھی عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشام میں چینی انجنیئرز کو لے جانے والی بس بم پروف نہ ہونے کا انکشاف
وفاقی حکومت نے چاروں افسران کو چار ماہ کے لئے معطل کا اعلامیہ جاری کر دیا کرتے ہوئے بشام واقعے پر دیگر افسران کے خلاف کاروائی کے لئے کے پی پولیس سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔