- جبری گمشدگی کا مطلب ہی یہی ہے فورسز نے بندے کو اٹھایا، اسلام آباد ہائی کورٹ
- کراچی کی 95 فلور ملز میں گندم کی واشنگ کا عمل بند
- وہاب نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیروں تلے سے زمین نکالنے کا ارادہ کرلیا
- عمران خان نے اپنے مقدمات میں چیف جسٹس کی موجودگی پر اعتراض عائد کردیا
- فرانس کی چٹان میں 1300 سال سے پھنسی افسانوی تلوار غائب ہوگئی
- کھانوں کے انٹرنیشنل مقابلے؛ گولڈ میڈل حاصل کرنیوالی طلباء کی وزیرِ سندھ سے ملاقات
- کینیا میں ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ؛ امریکی ردعمل سامنے آگیا
- گندم کی برآمد کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعظم
- پاکستان شہریت ایکٹ 1951ء میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش
- راہول دریوڈ نے 5 کروڑ کی انعامی رقم سے آدھی واپس کیوں کی؟ وجہ جانیے
- پنجاب؛ قتل کے مقدمے میں مطلوب مجرم 4سال بعد سعودی عرب سے گرفتار
- کورنگی میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کارکن،شہریوں کے تشدد سےحملہ آور ہلاک
- پولیس وردیوں میں ڈکیتی کرنیوالا پنجاب کا ڈان گروپ پشاور سے گرفتار
- پودوں سے ماخوذ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ مہاسوں کے علاج میں موثر قرار
- راولپنڈی میں والد پر تشدد کرنے والا بدبخت بیٹا گرفتار
- 190 ملین پاؤنڈ کیس : پرویز خٹک نے عمران خان کی موجودگی میں بیان ریکارڈ کرادیا
- 'وہاب ریاض' اور 'عبدالرزاق' کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی
- ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے ، عمران خان
- اسلام آباد کے اتوار بازار میں آگ لگنے سے سیکڑوں دکانیں اور اسٹالز جل گئے
- سلیکشن سے فارغ وہاب سے سینئیر ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں بھی چھین لی گئیں
تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ
![(فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/07/2663051-ptijalsa-1720207920-207-640x480.jpg)
(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اچانک جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں تحریک انصاف کی قیادت نے ترنول میں آج ہر صورت جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ صبح ہائی کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کی آمد کا سلسلہ کل سہ پہر دو بجے سے ہو گا، قافلے تین بجے سے ترنول پہنچنا شروع ہو جائیں گے، کل شام چھ بجے ترنول کے مقام پر ہزاروں کارکن پہنچیں گے، جو بھی ہو ہم جلسہ کرکے رہیں گے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت منسوخ
دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ منسوخ کرنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ترنول جلسہ گاہ پہنچی اور جلسہ گاہ کو خالی کروا کے پولیس و انتظامیہ نے اسٹیج ہٹا دیا۔
اس کے علاوہ پنڈال میں اسٹیج کے لئے رکھے گئے کنٹینر بھی ہٹا دیے گئے۔ پولیس نے مؤقف دیا کہ جلسے کے لئے این او سی نہیں اس لئے جگہ خالی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کی موجودگی میں خاردار تاروں سمیت سامان کو اٹھایا جا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔